Friday, April 19, 2024

کراچی کے علاقے بروہی گوٹھ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 2 ملزم ہلاک

کراچی کے علاقے بروہی گوٹھ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 2 ملزم ہلاک
May 12, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے بروہی گوٹھ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی۔ مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزم ہلاک ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے ہلاک ملزمان علی دوست اور لیاقت نے مورخہ 21 فروری 2020 کو حساس ادارے کے اہلکار حوالدار مشتاق احمد کو دوران ڈیوٹی فائرنگ کرکے شہید کرنے سمیت کئ دیگر مقدمات میں ملوث رہے ہیں۔ ہلاک ملزمان سے دو عدد پسٹل اور موٹر سائیکل اور دیکر اشیاء برآمد کی گئیں ہیں۔ قبل ازیں کراچی میں سی ٹی ڈی نے موسمیات چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی میں ملوث ملزم حیدر زیدی عرف سلیم بھائی گرفتار کیا تھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کا نام انتہائی مطلوب ملزموں کی فہرست ریڈ بک میں بھی شامل تھا۔ ملزم کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، کالعدم تنظیم کی فنڈنگ بک، رسیدیں اور نقدی برآمد کی گئی تھی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم بم بنانے کا بھی ماہر تھا۔ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ اس نے پارہ چنار سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کی اور وہ بم بنانے کا بھی ماہر ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے 1994 میں عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں غیرملکی باشندے کو قتل کیا تھا۔ 1995 میں ناگن چورنگی پر واقع مسجد پر بم پھینکا تھا۔ ملزم نے مختلف مذہبی جماعتوں کے کارکنان کو قتل کیا تھا ۔ ملزم نے 2004 میں سائٹ کے علاقے میں مسجد کے باہر موٹر سائیکل میں  دھماکہ کیا تھا۔