Friday, May 3, 2024

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
January 18, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اورنگی ٹاؤن نمبر 14 میں پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔ بعد ازاں فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مزید دو افراد دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دوبھائی اور ان کا دوست شامل ہے اور لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن نمبر 14 میں پہاڑی پر ایک کمرہ بنا رکھا تھا جسے وہ استعمال کرتے تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ان کا آپس میں جھگڑا ہوا اور نوبت فائرنگ تک جا پہنچی۔ واقعہ زمین پر قبضے کا لگتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔