Friday, May 17, 2024

کراچی کے علاقہ ماڑی پور میں فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق،دوسرا زخمی ‏

کراچی کے علاقہ ماڑی پور میں فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق،دوسرا زخمی ‏
April 29, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے علاقہ ماڑی پور میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ کراچی کے علاقہ ماڑی پور نیو ٹرک اڈہ گیٹ نمبر 5 کے قریب فائرنگ سے دو بھائی اعجاز اور سجاد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سجاد دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطاق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے  ، جائے وقوعہ سے ملنے والے 30بور کے خول تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی گئی۔

کراچی میں یکم تا تین مئی ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا گیا

زخمی اور جاں بحق شخص  بھائی ہیں جن  کا تعلق نوشہرو فیروز سے بتایا جاتا ہے ، دونوں بھائی  ٹرک اڈے پر سورہے تھے کہ  ذاتی رنجش کی بنا پر انہیں نشانہ بنایا  گیا۔ دوسری جانب گلستان جوہرمیں گھریلو ملازمہ پرخاتون ڈاکٹر نے تشدد کر ڈالا ، زخمی ملازمہ ریحانہ  کی درخواست پر  گلستان جوہرتھانے نے مقدمہ درج کرلیا۔ گلستان جوہربلاک سولہ  میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ طورپرخاتون ڈاکٹرکے تشدد کا شکار بن گئی ،ڈاکٹر بشریٰ نامی خاتون نے مبینہ طورپرریحانہ کوتشددکانشانہ بنایاجس کے باعث وہ زخمی ہوگئی۔ [caption id="attachment_221443" align="alignnone" width="438"]گھریلو ملازمہ پر تشدد گھریلو ملازمہ پر تشدد[/caption] زخمی ملازمہ نےالزام عائد کیا کہ وہ کمرے سے سامان لینے گئی جس پرانہیں تشددکانشانہ بنایاگیا جبکہ خاتون ڈاکٹربشریٰ نےکہا کہ ملازمہ ریحانہ نے موبائل فون چوری کرنے کی کوشش کی ۔ پولیس نے ملازمہ پرتشدد کے واقعہ کامقدمہ درج کرکے تحقیقات کاآغازکردیاہے۔