Wednesday, April 24, 2024

کراچی کے علاقہ لانڈھی 36 بی میں دو گروپوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، چھے افراد زخمی

کراچی کے علاقہ لانڈھی 36 بی میں دو گروپوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، چھے افراد زخمی
June 2, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کا علاقہ لانڈھی 36 بی دو گروپوں کے درمیان تصادم کی وجہ سے آج بھی میدان جنگ بنا رہا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق چھ زخمی ہوگئے۔ ہجرت کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چودہ مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں شجاع، محمد، قاسم، شریف اور ہنی شامل ہیں۔ دوسری جانب ہجرت کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چودہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق زیرحراست افراد کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔