Friday, April 19, 2024

کراچی کے علاقوں میں رینجرز اور پولیس کا کومبنگ آپریشن ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک تصدیق

کراچی کے علاقوں میں رینجرز اور پولیس کا کومبنگ آپریشن ، مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک تصدیق
July 21, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کومبنگ آپریشن کیا۔ اس دوران مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی ۔ پہلوان گوٹھ، گڈاپ ٹاؤن، عیسیٰ نگری، گلشن اقبال ٹاؤن، گورنگی ٹاؤن، لیاقت آباد ،نارتھ کراچی میں مخصوص گلیوں کی ناکہ بندی اور گھر گھر تلاشی لی گئی۔ نیو کراچی اورنگی ٹاؤن، لیاری ٹاؤن میں بھی آپریشن کیا گیا۔ سندھ رینجرز کا کہنا تھا آپریشن علاقے میں موجود کسی بھی جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے لیے کیا جا رہا ہے ۔ آپریشن میں رینجرز موٹر سائیکل اسکواڈ اور النساء فورس بھی شریک ہے۔ مخصوص گلیوں کی ناکہ بندی، گھر  گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔ مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک ویری فیکشن کا عمل جاری ہے۔ آپریشن میں داخلی خارجی راستوں سے آنے جانے والے تمام افراد اور گاڑیوں کو چیک کیا جا رہا ہے۔