Friday, April 19, 2024

کراچی کے عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹروں نے پارکننگ میں مریضوں کا معائنہ شروع کر دیا

کراچی کے عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹروں نے پارکننگ میں مریضوں کا معائنہ شروع کر دیا
November 16, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹروں نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے پارکننگ میں مریضوں کا معائنہ شروع کر دیا۔ مسیحاؤں نے پارکنگ میں کرسیاں اور ٹیبل لگا کر بچوں، خواتین اور مردوں کا چیک اپ کیا ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے تنخواہ کے بغیر کے ایم سی کیلئے کام نہیں کر سکتے ۔ میئر کراچی نے سارا ملبہ سندھ سرکار پر ڈال دیا اور کہا پہلے ہی 8 کروڑ روپے کمی برداشت کر رہے ہیں ۔ او پی ڈی کی بندش کے باعث مارے مارے پھرنے والے مریضوں نے بھی سُکھ کا سانس لیا ۔ عباسی شہید اسپتال کے 300 سے زائد ڈاکٹروں کا کہنا ہے تنخواہیں ادا کرنے کی بجائے فنڈز کی کمی کا رونا رویا جا رہا ہے ۔