Friday, May 17, 2024

کراچی کے ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی کے ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
December 3, 2020

سندھ میں کورونا وائرس کےوار میں تیزی آگئی ، کراچی سمیت سندھ بھر میں مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ  ہونےلگا ، نومبر میں سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 34 فیصد رہی جبکہ دسمبرکے  دو دنوں میں مثبت کیسز کی شرح 13اعشاریہ 74فیصد رہی اگرصرف کراچی کی بات کی جائے تو مثبت کیسز کی شرح بیس فیصد تک پہنچ  گئی ہے۔

کورونا کیسز بڑھنے کے باوجود بازاروں میں ایس اوپیز پرعمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے، بہت کم شہری اور دکاندار ماسک کا استعمال کررہےہیں، سماجی فاصلوں  کا خیال تو بلکل بھی نہیں رکھا جارہا، شہریوں نےسینٹی ٹائزر کا استعمال بھی کم کردیا۔

دوسری جانب ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا ہے، سمارٹ لاک ڈاؤن گلبرگ، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد اور نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں لگایاگیاہے۔

متاثرہ علاقوں میں کریانہ،  فارمسی اور ضروری اشیاء کے اسٹورز کے علاوہ تمام کاروبار بند رہیں گے، اسمارٹ لاک ڈاؤن 16دسمبر تک نافذ رہے گا۔