Wednesday, May 8, 2024

کراچی کے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

کراچی کے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا
March 30, 2021

کراچی (92 نیوز) تیسری لہر کے دوران کورونا کیسز میں اضافہ ہو گیا ، کراچی کے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، اور گلبرگ کی مختلف یوسیز میں لاک ڈاؤن کا نفاز 12 اپریل تک ہوگا، متاثرہ علاقوں میں تمام افراد کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار  دے دیا گیا۔

متاثرہ علاقوں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔