Friday, March 29, 2024

کراچی کے ضلع غربی کی تقسیم سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج

کراچی کے ضلع غربی کی تقسیم سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج
August 24, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے ضلع غربی کی تقسیم سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ ضلع غربی کی تقسیم اور ضلع کیماڑی کا قیام غیر آئینی ہے۔ مقامی طور پر مردم شماری نہیں کی گئی۔ ضلع کی تقسیم کو غیرقانونی قرار دیا جائے۔ واضح رہے کراچی ڈویژن میں نیا ضلع بننے سے اضلاع کی تعداد 7 ہو جائے گی۔ اس وقت کیماڑی اور ملحقہ علاقے ضلع غربی میں آتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ غربی کی سات سب ڈویژن میں سے چار سب ڈویژن نئے ڈسٹرکٹ کیماڑی میں شامل ہونگی۔ سائٹ، بلدیہ، ہاربر اور ماڑی پور سب ڈویژن کیماڑی ڈسٹرکٹ کا حصہ بن جائیں گی۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کچھ وزرا نے یہ تجویز بھی  دی تھی کہ پہلے سے موجود 6 اضلاع کے نام بدل کر اہم شخصیات اور تاریخی مقامات سے منسوب کیا جائے۔ کچھ وزرا نے خیبرپور کو بھی دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی تجویز دی تھی۔