Friday, May 10, 2024

کراچی کے ضلع غربی میں رینجرز کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کے دو اہم کارندے گرفتار

کراچی کے ضلع غربی میں رینجرز کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کے دو اہم کارندے گرفتار
January 15, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے ضلع غربی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو اہم کارندے گرفتار کر لیئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کالعدم تنظیم کے لیے بھتہ وصولی کے ساتھ سہولت کاری میں بھی ملوث ہیں۔ ملزم رشید عرف خان سوات جب کہ ملزم اسماعیل عرف چپس والا کراچی کا رہائشی ہے۔