Wednesday, April 24, 2024

کراچی کے صنعتکاروں نے وزیر اعظم کی معاشی ٹیم کو سمجھ سے باہر قرار دیدیا

کراچی کے صنعتکاروں نے وزیر اعظم کی معاشی ٹیم کو سمجھ سے باہر قرار دیدیا
March 21, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے صنعتکاروں نے وزیراعظم عمران خان کی فنانس ٹیم کو سمجھ سے باہر قرار دے دیا  اور کہا کہ عمرایوب، رضاباقر، حماد اظہر پاکستان پر رحم کریں ۔ صنعتکاروں نے کے الیکٹرک سے بھی آئی ایس بی چارجز فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا  اور ایسا نہ ہونے کی صورت میں صنعتیں بند کردنے کی دھمکی بھی دے دی ۔ کراچی  کے صنعتکار وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک کیخلاف برس پڑے  اور پالیسیوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا  ، صنعتکار سراج قاسم تیلی نے کہا وزیراعظم برآمدات بڑھانے کی بات کرتے ہیں، لیکن صنعتکاروں کر تنگ بھی کیا جارہا ہے  ، حکومت تنگ کرنے کی بجائے کورونا پر توجہ دے ۔ سراج قاسم تیلی نے وزیراعظم کی مالیاتی ٹیم پر بھی تنقید کی اور کہا کہ خدا را پاکستان پر رحم کریں  ، پریس کانفرنس میں کے الیکٹرک کی جانب سے آئی ایس پی اے کی مد میں چارجز فوری واپس لینے اور یوٹیلٹی بلز معاف کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔ صنعتکاروں کا کہنا تھا مارکیٹیں بند ہونے سے پیسہ ہاتھ میں نہیں  ، جبکہ اسٹیٹ بینک شرح سود میں مزید کمی لائے ۔