Saturday, April 20, 2024

کراچی کے صنعت کاروں کا شہر کو وفاق کے حوالے کرنے یا خودمختاری دینے کا مطالبہ

کراچی کے صنعت کاروں کا شہر کو وفاق کے حوالے کرنے یا خودمختاری دینے کا مطالبہ
July 7, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے صنعت کاروں نے شہر کو وفاق کے حوالے کرنے یا خودمختاری دینے کا مطالبہ کر دیا۔ کراچی کے صنعتکار سندھ حکومت اور انتظامیہ سے نالاں ہو گئے اور 70 فیصد آمدن دینے والے شہر پر توجہ نہ دینے کا شکوہ کر دیا ۔ صنعتکاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ روشنیوں کے شہر کو انفرادی شہر کا درجہ دیکر وفاق کے حوالے کیا جائے ۔ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے رہنما شاہد اسماعیل کا کہنا ہے کراچی کو لاوارث کر دیا گیا ہے۔ شہر کا انفراسٹرکچر کا برا حال ہوچکا ہے۔ بجلی ، پانی اور گیس کا بحران اور اضافی قیمت نے صنعتی سرگرمیاں متاثر کر دیں ہیں۔ کراچی کو ماڈل شہر بنایا جائے۔ حکومت سے شہر نہیں سنبھل رہا تو بزنس کمیونٹی کے حوالے کر دے۔ وفاق دائریکٹلی شہر کو فنڈنگ کرے اور مانیٹر کرے۔ اسٹیک ہالڈرز کو ہی شہر کا اختیار دیا جائے تاکہ شہر کے حالات بہتر ہو۔ حکومت نے فوری فیصلہ نہ کیا تو کراچی سے فلائینگ اف کیپیٹل شروع ہو جائے گا۔ صنعتکار عبداللہ ذکی کا کہنا ہے وفاقی حکومت کراچی سے متعلق جلد فیصلہ کرے ۔ اس سے پہلے کہ کاروباری برادری سڑکوں پر آئے۔ وفاق کو فیصلہ کرنا ہو گا ۔