Thursday, April 25, 2024

کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری ، بادل پھر کھل کے برسیں گے

کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری ، بادل پھر کھل کے برسیں گے
July 15, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری آ گئی۔ بادل پھر کھل کے برسیں گے۔ محکمہ موسمیات نے رین الرٹ جاری کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباو سندھ کےجنوب مشرق میں زور پکڑ رہا ہے۔ سسٹم کے تحت 16 سے 17 جولائی کو عمرکوٹ، تھر، میرپورخاص، بدین اور ٹھٹھہ میں تیز بارش کا امکان ہے۔ 17جولائی کو کراچی اور حیدرآباد میں تیرہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔