Sunday, September 8, 2024

کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی فی یونٹ مہنگی

کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی فی یونٹ مہنگی
January 19, 2016
اسلام آباد (92نیوز) نیپرا نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے لیے ٹیرف سے متعلق سماعت نیپرا اتھارٹی نے کی۔ سماعت کے دوران کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ نومبر کے مہینے میں این ٹی ڈی سی سے مہنگے داموں بجلی خریدی حالانکہ کے الیکٹرک نے اپنے پاور پلانٹس سے تین کروڑ 82 لاکھ روپے کی سستی بجلی پیدا کی۔ این ٹی ڈی سی سے مہنگی بجلی خریدنے کے باعث فیول لاگت میں 70 کروڑ روپے اضافہ ہوا۔ کے الیکٹرک حکام نے درخواست کی کہ بجلی کی قیمتوں میں 57 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے۔ نیپرا نے سماعت مکمل کرتے ہوے کراچی کے شہریوں کے لیے ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی۔ ٹیرف میں اضافے کا اطلاق آئندہ ماہ صارفین کے بلوں پر ہوگا۔