Monday, May 20, 2024

کراچی کے شہریوں کے لئے خوشخبری، سبزی منڈی میں ٹماٹر مزید 20 روپے سستا ہو گیا

کراچی کے شہریوں کے لئے خوشخبری، سبزی منڈی میں ٹماٹر مزید 20 روپے سستا ہو گیا
October 6, 2017

کراچی (92 نیوز) ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے سے پریشان شہریوں کے لیے خوشخبری ۔سبزی منڈی میں دیسی ٹماٹر کی سپلائی شروع ہوتے ہی سبزی منڈی میں ٹماٹرا مزید 20 روپے سستا ہو گیا ہے۔
ٹماٹر کی آسمان سے باتیں کرتی قیمت زمین پر آنے لگی ہیں۔ مارکیٹ کمیٹی کراچی ڈویژن کے نائب چئیرمین آصف احمد کے مطابق ایران سے درآمد ہونے والے ٹماٹر کے ساتھ دیسی ٹماٹر کی سپلائی بھی مارکیٹ پہنچ گئی۔
سبزی منڈی میں کوئٹہ، بدین اور ٹھٹہ سے دیسی ٹماٹر کی سپلائی شروع ہو گئی ہے۔ جس کے فوری اثرات مارکیٹ پر پڑنا شروع ہو گئے ہیں۔
ہول سیل میں درجہ اول ٹماٹر کی15 کلو پیٹی مزید 300 روپے سستی ہوگئی ہے۔ سبزی منڈی میں درجہ اول ٹماٹر 100 روپے میں جبکہ درجہ دوئم ٹماٹر 20 روپے گھٹ کر 70 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
عام مارکیٹ میں فی کلوٹماٹر 120 سے 130 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ مارکیٹ کمیٹی کراچی ڈویژن کا کہنا ہے سندھ میں بڑے پیمانے پر ٹماٹر کی کاشت کی گئی جس کی وجہ سے ٹماٹر کی اچھی فصل پیدا ہوئی ہے ۔ پورے سندھ سے ٹماٹر کی سپلائی سبزی منڈی آنے کے بعد ٹماٹر کی قیمت 40 روپے فی کلو تک گھٹ جائے گی۔