Friday, April 26, 2024

کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری !!! محکمہ موسمیات نے اگلے 3دنوں میں بوندا باندی کی نوید سنا دی

کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری !!! محکمہ موسمیات نے اگلے 3دنوں میں بوندا باندی کی نوید سنا دی
June 30, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں اگلے3 دنوں میں بوندا باندی کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کےلئے خوشخبری سنائی ہے کہ اگلے تین دنوں میں بوندا باندی کی ہو گی جس سے کراچی میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہو گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے کراچی میں پڑنے والی گرمی سے سینکڑوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور ٹھنڈی ہواﺅں سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔