Friday, March 29, 2024

کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی دو روپے سستی

کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی دو روپے سستی
December 8, 2015
کراچی (92نیوز) کے الیکٹرک نے دسمبر کے بلوں میں دو روپے کمی کا اعلان کر دیا۔ ٹیرف میں کمی ایف ایس اے کی مد میں صارفین کو دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے صارفین کے لیے دسمبر کے بلوں میں ٹیرف میں دو روپے کمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ٹیرف میں کمی ایف ایس اے کی مد میں صارفین کو دی جارہی ہے ۔ اگست اور ستمبر کی ماہانہ ایف ایس اے کی مد میں کمی کے باعث دسمبر کے بلوں کے ٹیرف میں کمی کی گئی ہے۔