Friday, April 26, 2024

کراچی کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں : شرجیل میمن

کراچی کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں : شرجیل میمن
July 13, 2015
کراچی(92نیوز)صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کراچی کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صفورہ گوٹھ الاظہر گارڈن کے قریب سڑک کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کمہ  یہ شاہراہ  صفورہ گوٹھ کو سپر ہائی وے سے ملائے گی،ایک سو چوبیس ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک  تین مہینے میں مکمل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  شاہراہ فیصل پرمہران انڈر پاس اور جام صادق پل کی تعمیر پر بھی تیزی سے کام جاری ہے،انکا کہنا تھا کہ حال ہی میں دبئی میں ایک منصوبے پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت کراچی کو اسمارٹ سٹی بنایا جائے گا۔