Friday, April 19, 2024

کراچی کے سی این جی اسٹیشنز کو چھٹے دن بھی گیس کی فراہمی بند

کراچی کے سی این جی اسٹیشنز کو چھٹے دن بھی گیس کی فراہمی بند
December 15, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کے سی این جی اسٹیشنز کو چھٹے دن بھی گیس کی فراہمی بند ہے۔ آج بھی بسیں انتہائی کم ہونے کے باعث آفس اور دوسرے کاموں کیلئے جانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ سندھ میں گیس بندش کا چھٹا دن ہے اور سی این جی اسٹیشنز کو تالے لگ گئے ۔ کراچی کی سڑکوں سے بسیں تو جیسے غائب ہو گئیں۔ آفس اور کام پر جانے والے شہری رُل گئے۔ بس اسٹاپس پر شہریوں کا رش ہے۔ آج بھی بسوں کیلئے طویل انتظار دیکھا جا رہا ہے۔ دستیاب بسوں میں پاؤں رکھنے کی جگہ نہیں۔ گیس بحران کے باعث صنعتوں میں بھی پیداواری عمل متاثر ہو رہا ہے جبکہ پیپلزپارٹی نے بھی گیس بندش کیخلاف گزشتہ روز احتجاج کیا تھا۔