Thursday, April 18, 2024

کراچی کے ،سکندر، کو نائنٹی ٹو نیوز کے بہادر رپورٹر نے قابو کر لیا

کراچی کے ،سکندر، کو نائنٹی ٹو نیوز کے بہادر رپورٹر نے قابو کر لیا
June 30, 2015
 کراچی(92نیوز)کراچی کے سکندر کو 92نیوز کے  رپورٹر ثمر عباس نےاپنی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قابوکر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی ایک سڑک پر کھلے عام اسلحہ کی نمائش کرتا ہوا ایک اور سکندر منظر عام پر آگیا۔ نامعلوم شخص ڈیفنس فیز 6کے علاقے میں سر عام اسلحہ لہراتا رہا لیکن پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کا بال بھی بیکانہ کر سکے ۔ ملزم گاڑیوں پر چڑھ کر فائرنگ کرتا رہا ۔ اس موقع پر نائنٹی ٹو نیوز کے بہادر رپورٹر ثمر عباس نے اس کو قابو کر لیا ۔ ملزم کے ہاتھ میں گن اور پستول بھی تھا پولیس والے اس سے ڈر رہے تھے ،ایک پولیس والے سے تو اس نے ہاتھی پائی بھی لیکن لیکن بہادر رپورٹر نے اس کو جکڑ کو ڈھیر کر دیا ۔