Monday, May 13, 2024

کراچی کے سولجر بازار میں مکان میں سلنڈر دھماکہ ، 7 افراد زخمی

کراچی کے سولجر بازار میں مکان میں سلنڈر دھماکہ ، 7 افراد زخمی
April 9, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی کے سولجر بازار میں مکان میں سلنڈر دھماکے سے 7 افراد زخمی ہو گئے۔

سولجربازار کی رہائشی عمارت کی تیسری منزل پر فلیٹ میں دھماکہ ہوا۔ پولیس کے مطابق کمرے میں نصب اے سی کا انر پھٹنےکی وجہ سے دھماکہ ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اے سی کا انر چولہے کے قریب نصب تھا، جیسے ہی چولہا جلایا انر دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے میں دو خواتین اور چار بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔