Thursday, April 25, 2024

کراچی کے سندھ سیکرٹریٹ کی بیرکس میں آتشزدگی، 2 وزراء کے دفاتر متاثر

کراچی کے سندھ سیکرٹریٹ کی بیرکس میں آتشزدگی، 2 وزراء کے دفاتر متاثر
September 13, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے سندھ سیکرٹریٹ کی بیرکس میں آتشزدگی سے 2 وزراء کے دفاتر بری طرح متاثر ہوئے۔ سرکاری ریکارڈ بھی خاکستر ہو گیا۔ صوبائی وزیر لائیواسٹاک عبدالباری پتافی اور وزیرترقی نسواں شہلا رضا کے دفاتر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے دفاتر بری طرح متاثر ہوئے۔ ایک دفتر کی آدھی چھت گر گئی، ملازمین نے بھاگ کر جان بچائی۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا۔ آگ پر قابو پانے کیلئے دفاتر کی کھڑکیاں توڑ دی گئیں جبکہ کے الیکٹرک نے بجلی کی فراہمی بھی منقطع کر دی۔ شہلا رضا نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ  کی وجہ سے لگی۔ اسٹاف نے فون پر اطلاع دی، خواہش ہے آگ سے درخت بچ جائیں۔ فائر بریگیڈ نے کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ آتشزدگی کے دوران دفاتر کے احاطے میں کھڑی سرکاری گاڑیاں بھی محفوظ رہیں۔