Thursday, March 28, 2024

کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ کیلئے آنیوالے افراد خوار ہونے لگے

کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ کیلئے آنیوالے افراد خوار ہونے لگے
June 10, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ کے لئے آنے والے افراد رُلنے لگے ،  ٹیسٹ کروانے کے بعد رپورٹ کیلئے 5  دن تک انتظار کرنا پڑ رہا ہے  جبکہ درجنوں مریض انتظار کرتے کرتے ٹیسٹ کروائے بغیر واپس جانے پر مجبور ہیں۔

کراچی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ وہ رہا ہے لیکن سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ اسپتالوں میں داخل اور او پی ڈیز میں آنیوالے مریجوں کے ٹیسٹوں کی رپورٹس پانچ دن تک تاخیر سے موصول ہونے لگی ،جس کے باعث مشتبہ مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

کراچی کے سول اسپتال میں روزانہ دو سو اور جناح اسپتال میں ایک سو مریضوں کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں جب کہ روزانہ درجنوں مریض ٹیسٹ کرائے بغیر مایوس واپس جانے پر مجبور ہیں ۔

سول اور جناح اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریضوں کی تعداد زیادہ وہنے کی وجہ سے رپورٹس تاخیر سے موصول ہو رہی ہیں ۔