Sunday, April 28, 2024

کراچی کے سرجانی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چار سالہ بچی جاں بحق

کراچی کے سرجانی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چار سالہ بچی جاں بحق
November 19, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی کے سرجانی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چار سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔ سدرہ اپنے ماموں کے ساتھ چیز لینے جا رہی تھی۔ کراچی میں شہریوں کی جان و مال غیر محفوظ نہیں۔ نئی موٹر سائیکل چلانا شہریوں کی زندگی کیلئے رسک بن گیا ۔ کنیز فاطمہ سوسائٹی میں حمیر نامی شہری کی نئی موٹرسائیکل پر نظرے گاڑے بیٹھے ملزمان نے واردات کے بعد جاتے جاتے 23 سالہ حمیر اور 4 سالہ سدرہ پر گولیاں بھی چلا دیں۔ ملزمان کی فائرنگ سے ننھی سدرہ تو موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ حمیر شدید زخمی ہو گیا۔ اپنی بچی کی یوں اچانک موت پر اس کی والدہ بےبسی کی تصویر بنی ہوئی ہیں ۔ اپنی لاڈلی کی موت پر اس کے والد بھی غم زدہ ہیں اور بتایا میری بچی گھر سے چیز لینے نکلی تھی کیا پتہ تھا اب وہ کبھی واپس نہیں آئے گی ۔ دوسری طرف پولیس کا موقف ہے کہ ملزمان نے کچے راستوں کا فائدہ اٹھایا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے بھی افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے ۔