Friday, April 26, 2024

کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کا ریسکیو آپریشن کامیاب

کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کا ریسکیو آپریشن کامیاب
September 7, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کا ریسکیو آپریشن کامیاب ہو گیا۔

بحری جہاز کو  تین ہزار میٹر تک گہرے سمندر  میں دھکیل دیا گیا۔ جہاز کو 2 ٹگ شپس کی مدد سے رسوں سے باندھ کر سمندر میں لے جایا گیا۔ آج سمندری لہروں نے بھی انتظامیہ کا ساتھ دیا۔ لہریں اونچی ہوئی توں جہاز کو سمندر میں کھنچنا شروع کیا گیا اور آہستہ آہستہ جہاز کو بیچ سمندر میں لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔

ریسکیو ٹیم نے بتایا کہ جہاز اب اپنے انجن پر چل رہا ہے۔ نئے لنگر بھی لگا دیئے گئے ہیں۔

ریسکیو ٹیم کا کہنا تھا کہ اگر باہر کی کوئی کمپنی کام کرتی تو دو ملین ڈالر خرچ ہوتے۔ لوکل سہولات استعمال کی جس سے کافی کم خرچ آیا۔

وزیر اعظم کے مشیر بحری امور محمود مولوی نے کہا کہ جہاز کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ اب اسے چیک کیا جائے گا اس کے بعد  جانے کی اجازت دی جائے گی۔

ہینگ ٹونگ ڈبل سیون نامی بحری جہاز اکیس جولائی کو اینکر ٹوٹنےکی وجہ سے ساحل پر آکر پھنس گیا تھا۔