Saturday, April 20, 2024

کراچی کے ریلوے کینٹ اسٹیشن پر مسافر بنیادی سہولیات سے محروم

کراچی کے ریلوے کینٹ اسٹیشن پر مسافر بنیادی سہولیات سے محروم
January 3, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے ریلوے کینٹ اسٹیشن پر مسافر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ بیٹھنے کا بھی نامناسب انتظام ہے۔ شہری زمین پر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔ کراچی کا کینٹ اسٹیشن جو کبھی اپنی شاندار عمارت، سہولیات اور صاف صفائی کے حوالے سے مشور تھا، اب وہی اسٹیشن بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ روزانہ مسافر زیادہ آتے ہیں اور سیٹیں کم ہیں جس کی وجہ سے مسافر زمین پر بیٹھ کر وقت ٹرین کا انتظار کرتے ہیں۔ مسافروں کے سامان کو چیک کرنے کے لئے لاکھوں روپے مالیت کی اسکیننگ مشین لگائی گئی تھی۔ مشین ایک دفعہ خراب ہوئی تو دوبارہ ٹھیک نہ ہو سکی جس کے باعث سامان کی چیکنگ بھی نہیں کی جا رہی۔ مسافر مطالبہ کر رہے ہیں کہ کینٹ اسٹیشن سمیت تمام اسٹیشنوں پر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔