Tuesday, May 21, 2024

کراچی کے راشد نے دومنٹ میں دو عالمی ریکارڈ توڑ دیئے

کراچی کے راشد نے دومنٹ میں دو عالمی ریکارڈ توڑ دیئے
May 6, 2018
کراچی ( 92 نیوز) پاکستانی نوجوان نے دو عالمی ریکارڈ توڑ دیئے ۔ کراچی کے راشد نے ایک منٹ میں ہتھیلی سے 278 اخروٹ توڑ کر بھارت سے عالمی ریکارڈ چھین لیا۔ راشد نے ایک منٹ میںسر سے 52 تربوز پھوڑ کر جرمنی سے ریکارڈ  چھین کر پاکستان کے نام کر دیا۔ شاندار کارکردگی پر نوجوان نےاپنانام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرالیا ۔