Sunday, May 19, 2024

کراچی کے دھابیجی گھارو سرکٹ کی بجلی شام 6 بجے تک بند رہے گی

کراچی کے دھابیجی گھارو سرکٹ کی بجلی شام 6 بجے تک بند رہے گی
October 16, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے علاقے دھابیجی گھارو سرکٹ کی بجلی شام 6 بجے تک بند رہے گی ۔ بجلی کی بندش سے دھابیجی اور گھارو پمپنگ سٹیشن سے پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ۔
دھابیجی اور گھارو پمپنگ سٹیشن کی بندش سے شہر کو چار سوملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
واٹر بورڈ نے پانی کی قلت سے بچنے کیلئے شہریوں کو پانی کے استعمال میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے ۔