Thursday, April 25, 2024

کراچی کے حالات پر چپ رہنا مجرمانہ خاموشی ہے،شاہدآفریدی

کراچی کے حالات پر چپ رہنا مجرمانہ خاموشی ہے،شاہدآفریدی
August 26, 2020

کراچی ( 92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کراچی کے حالات پر بول پڑے  ، کہا کہ کراچی کے حالات پر اب چپ رہنا مجرمانہ خاموشی ہے ،ملک کو سب سے زیادہ آمدنی دینے والا شہرانتظامیہ کی سب سے بڑی ناکامی ثابت ہوچکا۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1298310388656664576?s=20

کراچی میں بارش کے بعد کے حالات پر بوم بوم شاہ آفریدی بھی پھٹ پڑے ، سابق  کپتان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کراچی کے حالات  پر چپ رہنا مجرمانہ خاموشی ہے۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1298310732237246464?s=20

شاہد  آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں  لکھا  کراچی کو کچراچی بنانے والوں کے گریبان پر ہاتھ کون ڈالے گا؟،ہم نے  بچپن سے اس شہر کو ایسے تباہ ہوتے دیکھا،اب ہمارے بچے بھی اس بربادی کے گواہ ہیں۔

شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ یہاں ٹیکس دیتے ہیں لیکن بدلے میں انتظامیہ کون سی ذمہ داری پوری کرتی ہے ، سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شہر انتظامیہ کی سب سے بڑی ناکامی ثابت ہو چکا ہے ۔

بوم بوم نے لکھا کہ کراچی کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ، لوگ ڈوب رہے، گٹر ابل رہے ہیں ،کچرا بستیاں نگل رہا ہے،جس کو کنٹرول کرنے میں مقامی ،صوبائی اور وفاقی حکومتیں  مکمل ناکام ہو چکی ہیں۔