Thursday, April 25, 2024

کراچی کے حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے ، ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی کے حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے ، ڈی جی رینجرز سندھ
November 1, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا کہنا ہے رینجرزکے پاس  2013 سے پہلے اختیارات نہیں تھے ، کراچی کا شمار خطرناک شہروں میں کیا جانے لگا تھا  لیکن اب حالات میں نمایاں بہتری آرہی ہے۔ کراچی میں ورلڈ میمن آرگنائزیشن کی سالانہ تقریب  میں  ڈی جی رینجرز میجرجنرل محمد سعید نے خصوصی شرکت  کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی نے بہت بُرا ماضی دیکھا ہے  ، آپریشن سے پہلے صورتحال بہت خراب تھی ۔۔پاکستان کے معاشی حب کو لسانی فسادات کا سامنا بھی رہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ  ٹارگٹ کلنگ روز کا معمول بن گئی تھی ، سرمایہ کار بھی اغوا اور بھتے سے تنگ آچکے تھے  ۔ ستمبر 2013 سے پہلے رینجرز کے پاس اختیارات کا مسئلہ تھا ، لیکن اب صورتحال بدل چکی ہے  اور ایک رپورٹ کے مطابق 237 دن میں کوئی ہنگامہ آرائی نہیں ہوئی ۔ ڈی جی رینجرز نے کہا کراچی آپریشن کے باعث ہی انتخابات کے دوران کوئی گولی نہیں چلی ۔