Saturday, April 27, 2024

کراچی کے جناح اسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا مریض جاں بحق

کراچی کے جناح اسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا مریض جاں بحق
May 15, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے جناح اسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا مریض جاں بحق ہو گیا۔ لاش حوالے نہ کرنے پر لواحقین نے کورونا وارڈ میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی۔ مشتعل افراد نے جناح اسپتال کے وارڈ نمبر 23 میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ 20 سے زائد افراد نے مشینوں اور کاؤنٹرز کو نقصان پہنچایا جبکہ عملے پر بھی تشدد کیا جس کے بعد انتظامیہ نے پولیس اور رینجرز کی نفری کو طلب کر لیا۔  کراچی ، جناح اسپتال ، کورونا وائرس ، مبتلا ، مریض ، جاں بحق ، لاش ، لواحقین ، کورونا وارڈ ، ہنگامہ آرائی ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق کورونا وائرس کے مریض کے انتقال پر ڈی ایچ او کو آگاہ کیا جاتا ہے اور قانونی کارروائی کرنے میں دیر ہو سکتی ہے۔ دوسری طرف پولیس نے ہنگامہ کرنے والے 6 افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق اسپتال انتظامیہ سے مشاورت کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔