Saturday, May 11, 2024

کراچی کے تین بڑے نالوں کی صفائی صوبائی حکومت کی بجائے این ڈی ایم اے کو کرنی پڑی

کراچی کے تین بڑے نالوں کی صفائی صوبائی حکومت کی بجائے این ڈی ایم اے کو کرنی پڑی
August 24, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں گجرنالہ، اورنگی نالہ اور مواچھ گوٹھ سمیت 38بڑے نالےہیں ،جبکہ چھوٹے نالوں کی تعداد پانچ سو کے قریب ہے، شہرقائد میں تمام چھوٹے بڑے نالوں پر تجاوزات کی بھرمار ہے،پیپلزپارٹی بارہ برسوں سےمسلسل سندھ پر راج کررہی ہے، لیکن سب سے بڑے شہر کو ڈوبنےسے بچانےکےلئےکوئی اقدامات نہ کئے،شہر کے تین بڑے نالے این ڈی ایم اے کو صاف کرنا پڑے۔

کراچی  بارشوں میں کیوں ڈوب جاتاہے، بارش کا پانی گھروں میں کیسے پہنچ جاتاہے ، اہم شاہراہیں کیوں زیرآب آجاتی ہیں ، سوال بہت ہیں لیکن سندھ حکومت کے پاس تسلی بخش جواب نہیں۔

شہر میں 38 بڑے اور پانچ سو سےکےقریب چھوٹےنالےہیں ، نالوں کی صفائی کی بنیادی ذمہ داری کےایم  سی اور ڈی ایم سیز کی ہے ، لیکن سندھ حکومت نے یہ اختیاربھی اپنےپاس رکھاہے۔

ورلڈ بنک کےسوئپ پروگرام کےتحت سندھ حکومت نےاڑتیس بڑے نالوں کی صفائی کی ذمہ داری لی لیکن نالےصاف نہ کرسکے ، صورتحال بگڑنےپر این ڈی ایم اے نےتین بڑےنالےصاف کروائے ، آج بھی شہر میں  چھوٹےبڑوں نالوں پرتجاوزات کی بھرمار سے شہری  پریشان ہیں۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں گجر نالےسمیت پانچ بڑے نالے ہیں ، ڈسٹرکٹ ویسٹ میں اورنگی اور مواچھ گوٹھ نالے سمیت پانچ بڑے نالے ہیں ،ڈسٹرکٹ ایسٹ میں نو،ڈسٹرکٹ ساوتھ چھ میں ڈسٹرکٹ کورنگی میں سات بڑے نالے ہیں ، ڈسٹرکٹ ملیر میں چار بڑے نالے ہیں اور سب پر تجاوزات قائم ہیں۔