Sunday, May 12, 2024

کراچی کے تین اسپتال جلد وفاق کے ماتحت ہونگے، ڈاکٹر ظفر مرزا

کراچی کے تین اسپتال جلد وفاق کے ماتحت ہونگے، ڈاکٹر ظفر مرزا
January 19, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی کے تین اسپتال چند ماہ میں وفاق کے ماتحت کر دیے جائیں گے ۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں صحت سے متعلق سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد سندھ  کو ملنے واکے کراچی کے تین اسپتال جناح اسپتال ،   این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ  چند ماہ   سپریم کورٹ کے حکم پر  وفاق کے ماتحت لے لئے جائیں گے  جس کے لئے مشاورت کا عمل جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی ایڈز صرف لاڑکانہ کا مسئلہ نہیں ، پورے مجلک میں یہ مرض رپورٹ ہوا ہے ،قومی معیشت جس حالت میں ملکی محکمہ صحت کا بھی ایسا ہی حال تھا ، گزشتہ برس 136 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ، ہیپاٹائٹس سی ، ٹی بی  اور نومولود بچوں کی اموات میں پاکستان سر فہرست ہے  جب کہ 95 فیصد انجکشن  غیر ضروری طور پر مریضوں کو دیے جاتے ہیں ۔