Tuesday, May 21, 2024

کراچی کے تمام اضلاع میں اسٹریٹ واچ فورس تعینات

کراچی کے تمام اضلاع میں اسٹریٹ واچ فورس تعینات
October 13, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی سے اسٹریٹ کرائم کا صفایا کرنے کے لیے پولیس نے  بڑا قدم اٹھاتے ہوئے  شہر کے تمام اضلاع میں ’’اسٹریٹ واچ فورس ‘‘ تعینات کردی  ، ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا کہ  فورس کے قیام کا مقصد شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ کراچی سے اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے پولیس نے  بڑا فیصلہ کر لیا اور 1800 سے زائداہلکاروں پر مشتمل ’’اسٹریٹ واچ فورس ‘‘ میدان میں اتار دی ۔ کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیرشیخ نے کہا کہ  اسٹریٹ واچ فورس کے اہلکاروں کواسٹریٹ کرائم سے متاثرہ علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے ،  ساؤتھ سٹی ایریاز اور ضلعی شرقی میں فورس کو 80  بائیکس دی گئیں ہیں جبکہ ضلع وسطی، ملیر، ویسٹ اور کورنگی میں بھی نئی موٹر سائیکلیں فراہم کردی ہیں۔ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے واچ فورس کے قیام کو شہریوں نے بھیخوش آئند قرار دیا ہے۔اسٹریٹ واچ فورس کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ  شہریوں کی حفاظت کے لیے اپنے فرائض انجام دے  رہے ہیں۔ اسٹریٹ واچ فورس کے اہلکار ٹولیوں کی شکل میں آٹھ آٹھ گھنٹے کی ڈیوٹیاں کریں گے۔