Thursday, April 18, 2024

کراچی کے تاجروں کا حکومتی معاشی پالیسیوں کیخلاف کل سے ہڑتال کا اعلان

کراچی کے تاجروں کا حکومتی معاشی پالیسیوں کیخلاف کل سے ہڑتال کا اعلان
October 28, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی کے تاجروں نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کے  خلاف کل سے 2 روزہ ہڑتال کا اعلان کر دیا، تاجروں نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور مشیرتجارت رزاق داؤد کو عہدے سے ہٹانے کا بھی مطالبہ کر دیا۔ کراچی الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر کے ہمراہ دیگر مارکیٹوں کے عہدیداروں اورزمہ داران نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، تاجروں نے اعلان کیا کہ کراچی میں 600 مارکیٹوں کو 29 اور 30 اکتوبر مکمل شٹر ڈاون کیا جائے گا۔ چھوٹے تاجروں کا کہنا تھا کہ جولائی میں بھی ہڑتال کی گئی،، لیکن حکومت نے توجہ نہیں دی، اب کی جانے والی ہڑتالوں پر ایکشن نہ ہوا تو غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی جاسکتی ہے آل پاکستان انجمن تاجران نے ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال کا پیشگی اعلان یکم اکتوبر کو کر دیا تھا، حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کا رابطہ نہ کرنے پر کراچی کے تاجروں نے مکمل شٹر ڈائون کا اعلان کر دیا ہے۔