Saturday, May 11, 2024

کراچی کے تاجر ڈٹ گئے، پیر سے بازار کھولنے کا اعلان

کراچی کے تاجر ڈٹ گئے، پیر سے بازار کھولنے کا اعلان
May 9, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی کے تاجر ڈٹ گئے، پیر سے بازار کھولنے کا اعلان کردیا۔ تاجروں کا کہنا ہے گھر میں بھوکے مرنے سے بہتر ہے جیل میں مرجائیں۔ تاجر رہنماؤں اور متحدہ وفد نے سعید غنی سے مذاکرات کئے، تاجروں نے بڑے کاروبار کھولنے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کو ایس او پیز کو حتمی شکل دینے کیلئے دو دن کا الٹی میٹم دیدیا۔ سندھ حکومت پیر سے چھوٹے بازار کھولنے پر رضا مند ہے، تاجروں سے کاروبار کی فہرستیں مانگ لیں گئیں، بڑی مارکیٹس اور شاپنگ سنٹرز کھولے جانے کا عمل وفاق کی اجازت سے مشروط کردیا گیا۔