Saturday, April 20, 2024

کراچی کے بے نظیر بھٹو پارک میں اسٹریٹ فوڈ فیسٹیول کا میلہ سج گیا

کراچی کے بے نظیر بھٹو پارک میں اسٹریٹ فوڈ فیسٹیول کا میلہ سج گیا
November 17, 2018
کراچی (92 نیوز) دیسی کھانا کبھی نہیں ہوتا پرانا اور بات ہو اسٹریٹ فوڈ کی تو اس کا مزا ہی ہے نرالا۔ کراچی کے بے نظیربھٹو پارک میں سجنے والے  اسٹریٹ فوڈ فیسٹیول  میں مزے مزے کے کھانوں سے ہر کوئی لطف اندوز ہوا۔ کھٹے کھٹے میٹھے گول گپے ، گرما گرم  سموسے ، چٹ پٹی چاٹ اور کراچی کے مخصو برگر کی بات ہی الگ ہے۔ ہلکی ہلکی ٹھنڈ میں گرم گرم گریلڈ فش، چائینز کے بعد کچھ میٹھا ہو جائے مل جائے تو مزہ ہی دوبالا ہوجاتا ہے۔ اسٹریٹ فوڈ لورز کے لئے گرما گرم دیسی کھانوں کا یہ میلہ مزید دو روز تک جاری رہے گا۔