Saturday, April 20, 2024

کراچی کے بچت بازار میں بھی شہری کوئی بچت نہ کر سکے ‏

کراچی کے بچت بازار میں بھی شہری کوئی بچت نہ کر سکے ‏
April 16, 2019

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے بچت بازار میں بھی شہری کوئی بچت نہ کر سکے ، مہنگائی نے چیخیں نکلوا دیں ، پھلوں اور سبزیوں کی اونچی اڑان بچت بازار  کا مذاق اڑاتی رہیں ۔

کراچی میں عوام کی سہولت کے لیئے لگائے گئے بچت بازارمہنگائی بازار بن گئے ، رمضان المبارک آمد سے قبل ہی روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں کو پر لگ گئے، سبزیاں ،ا پھل، دالیں ہوں یا آٹا اورچینی، سب کی قیمتیں آسمان کوچھورہی ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ بچت بازار عوام کو ریلیف دینے کیلئے لگائے جاتے ہیں ،  مگر یہاں ٹماٹر، پیاز آلو، کھیرا اور بھنڈی کی قیمتوں میں 5 سے 50 روپے فی کلو  اضافہ کردیا گیاہے۔

سیب ، کیلا، خربوزہ ،امرود  اور تربوز سمیت دیگر پھلوں کی فی کلو قیمتوں

میں 25 سے 30 فیصد اضافہ کردیا گیا  ہے ۔