Thursday, September 19, 2024

کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی مصطفیٰ کمال کی حمایت میں وال چاکنگ کی دی گئی

کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی مصطفیٰ کمال کی حمایت میں وال چاکنگ کی دی گئی
March 6, 2016
  کراچی(92نیوز)کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی مصطفیٰ  کمال کی حمایت میں وال چاکنگ کردی گئی، شہر کے مختلف علاقوں میں کی گئی وال چاکنگ میں مصطفی کمال کو خوش آمدید کہا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال کی حمایت میں حیدرآباد میں بھی وال چاکنگ کردی گئی ہے، حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد یونٹ نمبر 9، ٹھنڈی سڑک، گل سینٹر، فاطمہ جناح روڈ سمیت دیگر علاقوں میں کی گئی وال چاکنگ میں ویلکم مصطفی کمال اور قدم بڑھاؤ مصطفی کمال ہم تمہارے ساتھہ ہیں تحریر کیا گیا ہے، بعض علاقوں میں مصطفیٰ  کمال کے حق میں کی گئی وال چاکنگ پر رنگ کرکے اسے مٹادیا گیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں راتوں رات مصطفیٰ  کمال کی حمایت میں ہونے والی وال چاکنگ ایم کیو ایم کے لئے ایک چیلنج کی حیثیت اختیار کرگئی ہے، واضح رہے کہ انیس قائم خانی کا تعلق حیدرآباد سے ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ انیس قائم خانی حیدرآباد میں اپنے گروپ کے کارکنوں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور بہت جلد حیدرآباد میں بھی ان کی حمایت میں لوگ منظر عام پر آسکتے ہیں۔