Thursday, April 25, 2024

کراچی کے ایک نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں سے بھاری رقوم بٹورنے کا انکشاف

کراچی کے ایک نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں سے بھاری رقوم بٹورنے کا انکشاف
May 17, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے ایک نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں سے بھاری رقوم بٹوری جانے کا انکشاف ہو گیا۔ سندھ میں کورونا وائرس اور دیگر بیماریوں کے شکار مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرز کی پہلے ہی کمی کا سامنا ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی قلت ہوئی تو نجی اسپتالوں کی چاندی ہو گئی ۔ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں سے بھاری رقوم بٹوری جانے لگی ۔ آئی سی یو، دوائیوں، لیب ٹیسٹ اور وینٹی لیٹر کے یومیہ 10 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں اور ایک مریض کو 2 ہفتے کے 19 لاکھ روپے سے زائد کا بل تھما دیا ۔ کراچی کے 40 سے زائد نجی اسپتالوں میں 350 وینٹی لیٹر موجود ہیں جنہیں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے رکھا گیا ہے جبکہ دیگر کیسز کے مریضوں سے منہ مانگی رقم سمیٹی جارہی ہے ۔