Thursday, April 18, 2024

کراچی: کے ایس ای 100 انڈیکس میں کمی، 48 ہزار 702 پوائنٹس پر آ گیا

کراچی: کے ایس ای 100 انڈیکس میں کمی، 48 ہزار 702 پوائنٹس پر آ گیا
January 4, 2017

کراچی (92نیوز) کاروباری ہفتے کے تیسرے دن  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھا گئے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 124 پوائنٹس کی کمی واقع ہو گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 48 ہزار 702 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی بیرل تیل 52 ڈالر 72 سینٹ پر ٹریڈ کر رہاہے۔ البتہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے فی اونس سونا 1161 ڈالر 30 سینٹ پر ٹریڈ کر رہاہے۔