Thursday, April 18, 2024

کراچی: کے ایس ای 100 انڈیکس 48 ہزار 885 پوائنٹس پر آ گیا

کراچی: کے ایس ای 100 انڈیکس 48 ہزار 885 پوائنٹس پر آ گیا
January 11, 2017

کراچی (92نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج جب کاروبار کا آغازہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 20 سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہو گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 48 ہزار 885 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ادھر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی بیرل تیل 50 ڈالر 97 سینٹ پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1187 ڈالر 69 سینٹ پر ٹریڈ کر رہاہے۔