Thursday, April 25, 2024

کراچی کے آج چوتھے روز بھی مختلف علاقوں میں بارش

کراچی کے آج چوتھے روز بھی مختلف علاقوں میں بارش
August 9, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے آج چوتھے روز بھی مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ کارساز، شارع فیصل، بلوچ کالونی اور ملحقہ علاقوں میں بادل برسنے لگے۔ کراچی میں مون سون کا چوتھا اسپیل بھی ختم ہو گیا لیکن کئی علاقوں میں خوفناک اثرات چھوڑ گیا ۔ ناظم آباد میں بی روڈ پر جہانگیرآباد حکمرانوں کی سنگین غفلت کا منہ بولتا ثبوت بن گیا ۔ جہانگیرآباد کی گلیاں سیوریج کے نالے کا منظر پیش کررہی ہیں جہاں صرف گندگی کے ڈھیر کے سوا کچھ نہیں۔ مکینوں نے خود کو گھروں میں قید کر لیا۔ گھروں میں قید مکینوں کی زندگی میں سکون نہیں۔ نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے سیوریج کا پانی اور نالوں کی گندگی چار دیواری میں داخل ہو گئی اور مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ این ڈی ایم اے کی  نگرانی میں ایف ڈبلیو او نے گجرنالہ، مواچھ گوٹھ نالہ اور کورنگی نالہ کی صفائی مکمل کرلی جس کے بعد نالوں کی چوڑائی میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔ شہر قائد کی کئی شاہراہوں پر آج بھی برسات کا پانی موجود ہے۔ شارع فیصل پر کارساز کے مقام پر سڑک تالاب بنی ہوئی ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔