Friday, May 3, 2024

کراچی ، اے این پی نے پانچ خواتین کو جنرل نشستوں پر امیدوار نامزد کردیا

کراچی ، اے این پی نے پانچ خواتین کو جنرل نشستوں پر امیدوار نامزد کردیا
June 24, 2018
کراچی (92 نیوز) عوامی نیشنل پارٹی نے کراچی کے انتخابی میدان میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کو پیچھے چھوڑدیا اور سب سے زیادہ  پانچ خواتین کو جنرل نشستوں پر امیدوار نامزد کیا ۔ ان میں صوبیہ یعقوب مسیح، شازیہ مروت، صاعقہ نور، معصومہ ترین اور ثمینہ ہما میر نامزد ہیں۔ کراچی میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 65 نشستیں ہیں جن میں کئی سیاسی جماعتوں نے امیدوار میدان میں اتار دیئے ۔اب تک 344 امیدواروں کا اعلان کیا جا چکا لیکن صرف 17 خواتین امیدوار ہیں۔ ادھر پیپلزپارٹی نے 4 جیالیوں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ پیپلزپارٹی کی شہلارضا اور شاہدہ رحمانی سمیت 4 جیالیاں امیدوار نامزد ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان کی کراچی سے 3 خواتین امیدوار ہیں جبکہ مسلم لیگ ن نے سندھ اسمبلی کیلئے 2 خواتین کو امیدوار نامزد کیا ہے لیکن قومی اسمبلی کی جنرل نشست پر ن لیگ کی تاحال کوئی امیدار نہیں ۔ پی ٹی آئی سے صرف ایک خاتون امیدوار پی ایس 128 سے نامزد ہے اور متحدہ مجلس عمل اور سنی تحریک نے بھی ابھی تک کوئی خاتون امیدوار نامزد نہیں کی ۔ کراچی کی دعویدار ایم کیوایم اور پی ایس پی نے حتمی امیدواروں کا تاحال اعلان نہیں کیا ۔ کراچی میں خواتین ووٹروں کی تعداد 35 لاکھ 18 ہزار سے زائد ہے ۔