Monday, May 6, 2024

کراچی ، کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر گئی

کراچی ، کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر گئی
October 20, 2018
کراچی (92 نیوز) کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر گئی جس کے نیو کراچی اور گلستان جوہر سمیت درجنوں علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔ ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر جانے سے نارتھ کراچی، ناظم آباد اور سرجانی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں کے گرڈ اسٹیشن متاثر ہوئے جس کے باعث نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، یوپی سوسائٹی ، نصرت بھٹوکالونی، نارتھ ناظم آباد، بفرزون، لانڈھی، گلشن حدید اور دیگر کئی علاقوں کو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ کے الیکٹرک کے نظام نے لوڈشیڈنگ سے مستشنیٰ عدالتوں کو بھی نہیں چھوڑا۔ سندھ ہائیکورٹ اور سٹی کورٹ سمیت دیگر عدالتوں میں بھی پنکھے رک گئے اور لائٹس بند ہو گئیں جس کے باعث عدالتی امور بُری طرح متاثر ہوئے۔