Friday, May 3, 2024

کراچی کے اسپتال سے اغواء ہونے والا نومولود بچہ بازیاب کروالیا گیا

کراچی کے اسپتال سے اغواء ہونے والا نومولود بچہ بازیاب کروالیا گیا
March 24, 2017
کراچی (92 نیوز) کراچی کے اسپتال سے جمعرات کے روز اغواء ہونے والا نومولود بچہ پولیس نے افغان بستی سے بازیاب کروالیا گیا۔۔ والدین خوشی نہال ہوگئے کراچی پولیس کی کوششیں رنگ لے آئیں جمعرات کے روز اغواء ہونے والا نومولود بالاخر افغان بستی سے بازیاب کروالیا گیا ۔۔۔۔ بچے کا باپ کی خوشی کا تو کوئی ٹھکانہ ہی نہیں اورنگی ٹاون قطر اسپتال سے اغواء ہونے والے بچے کے معاملے میں 24 گھنٹے گزرنے کے بعد ڈرامائی تبدیلی اس وقت آئی جب اسپتال سے مبینہ اغواءکار خاتون گرفتار کرلی گئیں۔۔۔اغواء کار خاتون سے پولیس نے تفتیش شروع کی تو کیس کی کڑی کھلنا شروع ہوئی اور پھرپولیس نے ڈالی افغان بستی میں کاروائی۔۔۔۔ چار گھروں کی تلاشی کے بعد پانچویں گھر سے بچہ بازیاب کرالیا گیا ۔۔۔۔۔ بچے کی جدائی سے غم زدہ والدین اپنے لخت جگر کی بازیابی پر خوشی سے نہال ہیں۔۔۔ کراچی کے اسپتال سے جمعرات کے روز نومولود بچہ اغواء ہوگیا تھا ۔۔۔۔ جس کے بعد پولیس نے اسپتال سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے تحقیقات کا آغاز کیا ۔۔۔۔ آج اسپتال سے مبینہ اغواءکار خاتون کوگرفتار کیا گیا جسےبچے کی دادی کی جانب سے شناخت کئے جانے کے بعد پولیس نےکیس کومنطقی انجام تک پہنچایا ۔