Wednesday, April 24, 2024

کراچی کے 6 اضلاع میں کل سے مردم شماری کی ریہرسل ہوگی

کراچی کے 6 اضلاع میں کل سے مردم شماری کی ریہرسل ہوگی
March 3, 2017
کراچی(92نیوز) مردم شماری کی تیاریاں اختتامی مراحل میں پہنچ گئی ہیں کراچی کے چھ اضلاع میں کل سے مردم شماری کی ریہرسل ہوگی  اور ہر ضلع کے ایک سینسس بلاک میں مردم شماری کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق مردم شماری کے لیے صبح ساڑھے 7 بجے عملہ طلب کرلیا گیا ہےعملے میں شمار کنندگان ، سرکل انچارج، سپرنٹنڈنٹ ، ضلع انچارج مردم شماری اور انتظامی ضلع انچارج شامل ہیں ۔ ضلع شرقی میں گلشن اقبال بلاک نمبر 413 ، ضلع وسطی میں گلبرگ بلاک 419 میں آزمائشی مردم شماری ہوگی ، ضلع غربی سائٹ ایریا میں بلاک نمبر 407، ضلع جنوبی میں کلفٹن بلاک 427 اور ضلع ملیر میں کورنگی کریک بلاک 429، ضلع کورنگی میں ماڈل کالونی بلاک 421 میں مردم شماری کی جائے گی ۔