Wednesday, April 24, 2024

کراچی کے 6 اضلاع میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن بارے نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائیگا

کراچی کے 6 اضلاع میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن بارے نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائیگا
November 21, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی کے 6 اضلاع میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن کے نفاذ سے متعلق نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔ کراچی کے 4 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اور دو میں مائیکرو لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔ بلوچستان میں سالانہ امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں، راولپنڈی میں مزید 3 اسکول سیل کردئیے گئے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب کے متعدد ضلعی تعلیمی سربراہوں نے اسکول بند کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس دوسری لہر بے قابو ہوگئی، ایک دن میں 36 اموات اور 2 ہزار 738 کیسز ریکارڈ کئے گئے۔