Friday, April 26, 2024

کراچی کے 6 اضلاع میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ

کراچی کے 6 اضلاع میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ
November 20, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی کے 4 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اور دو اضلاع میں مائیکرو لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ کورنگی اور ملیر میں مائیکرو لاک ڈاؤن لگایا جائے گا، ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شہلوانی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ کراچی کے متاثرہ اضلاع میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن کے حوالے سے لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن کل تک جاری کر دیا جائے گا۔