Friday, April 19, 2024

ضمنی انتخابات ، صدر مملکت نے اپنی چھوڑی ہوئی نشست میں ووٹ کاسٹ کیا

ضمنی انتخابات ، صدر مملکت نے اپنی چھوڑی ہوئی نشست میں ووٹ کاسٹ کیا
October 21, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کے دو حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈیفنس میں اپنی چھوڑی ہوئی نشست این اے 247 میں ووٹ کاسٹ کیا۔ ڈاکٹرعارف علوی نے شہریوں کو ووٹ کیلئے نکلنے کا مشورہ دیا اور بڑھتی مہنگائی سے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔ دوسری طرف رنچھوڑ لائن میں خواتین ووٹرز کسی سے پیچھے نہ رہیں۔ صبح ہی سے لائنیں لگ گئیں۔ این اے 247 سے پی ٹی آئی امیدوار آفتاب صدیقی نے مخالفین کو ضمانتیں ضبط کرنے کا یقین ظاہر کیا۔ پی ایس پی چیئرمین مصطفی کمال رنچھوڑ لائن میں ووٹروں کا دل جیتنے میں مگن رہے اور حلوہ پوری کا ناشتہ بھی کیا۔ لکی اسٹار کے قریب پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے کارکنوں میں ٹاکرا ہوا۔ ایک دوسرے کیخلاف دل کی بھڑاس نکالی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ڈی اے کالج میں ووٹ کاسٹ کیا۔ گورنر سندھ میڈیا سے بات کئے بغیر روانہ ہو گئے۔